پنجاب میں پولیس کا کریک ڈاؤنمختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکڑوں کارکن گرفتار

پولیس نے مختلف شہروں میں 16 ایم پی او کے تحت کے پاکستان عوامی تحریک کے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لےلیا ہے۔


ویب ڈیسک August 07, 2014
طاہر القادری نے 10 اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو لاہور آنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب پولیس نے صوبے کے مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے صوبے بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ ملتان پولیس نے 16 ایم پی او ایکٹ کے تحت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سینٹرل جیل ملتان مختلف اضلاع سے پاکستان عوامی تحریک کے 8 رہ نماؤں کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد ، ساہیوال ، وہاڑی، منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے بھی 200 سے زائد رہنما اورکارکنوں کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 10 اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو لاہور آنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں