کراچی پولیس کا چھاپہ3اغوا کار گرفتار مغوی تاجربازیاب

40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 ملزمان مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار


Staff Reporter September 24, 2012
40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 ملزمان مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار۔ فوٹو: فائل

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کر3اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرا لیا۔

جبکہ سرسید ٹاؤن پولیس نے 40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گلشن حدید سمندری بابا لنک روڈ کے قریب چھاپہ مار کر 3 اغوا کاروں مجنا ولد ایوب سرکی ، عثمان ولد گل حسن سرکی اور میاں بخش ولد غلام حیدر کھوسو کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے مغوی تاجر فیصل کو بازیاب کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔

مغوی تاجر فیصل کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 137/12 ڈیفنس تھانے میں 22 ستمبر کی رات 11 بجے کے بعد درج کرایا گیا تھا ، بازیاب ہونے والا تاجر ڈیفنس فیز 2 کا رہائشی ہے۔ ادھر سرسید ٹاؤن پولیس نے 40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان نفیس عرف ڈان اور خرم عرف بہران کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ، گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے پولیس کی حراست میں عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں