کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے طاہرالقادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا

طاہرالقادری 14 دن کے اندر میڈیا پر آکر غیر مشروط معافی مانگیں، احسن اقبال کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کا متن


ویب ڈیسک August 07, 2014
جھوٹا الزام لگا کر طاہرالقادری نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے، احسن اقبال کے نوٹس کا متن، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کرپشن کے الزامات لگانے پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں طاہرالقادری کو 14 دن کے اندر میڈیا پر آکر غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے جبکہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو 12 ارب کا پانی کا ٹھیکہ ملنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے اور اس طرح کا الزام لگا کر طاہرالقادری نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے انقلاب کا ڈرامہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اس لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس میں احسن اقبال کے بھائی کو 12 ارب کا پانی کا ٹھیکہ ملنے اور اس میں کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں