ٹوئٹر کا زیادہ استعمال نفسیاتی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے

ٹوئٹر کے زیادہ استمعال سے بعض ایسے مسائل جنم لے سکتے ہیں جو براہ راست آپ کی نفسیات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں، طبی ماہرین


ویب ڈیسک August 07, 2014
جرمنی میں 31 سالہ خاتون جو ٹوئٹر کا روزانہ گھنٹوں استعمال کرتی تھی وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئی۔ فوٹو: فائل

اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ٹوئٹر'' روزانہ کئی گھنٹوں تک استعمال کرنے کے عادی ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اس کا زیادہ استعمال آپ کو نفسیاتی مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے زیادہ استعمال سے بعض ایسے مسائل جنم لے سکتے ہیں جو براہ راست آپ کی نفسیات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں اور اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو مطلوبہ شخص نفسیاتی مریض بھی بن سکتا ہے کیوں کہ جرمنی میں ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا جہاں ایک 31 سالہ خاتون، جو ٹوئٹر کا روزانہ گھنٹوں استعمال کرتی تھی، وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئی اور اسے نہ ہوتے ہوئے بھی ایسا لگنے لگا کہ ایک مشہور اداکار ان کے ٹویٹس کا مختلف طریقوں سے جواب دے رہا ہے، بعد ازاں خاتون کا خودکشی کرنے کا بھی دل چاہنے لگا جس پر اسے علاج کے لئے نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیس کو مزید تحقیق کے لئے طبی ماہرین کو بھیج دیا گیا ہے جس کے مطالعے کے بعد ٹوئٹر کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جنم لینے والے مزید نفسیاتی مسائل سے متعلق معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں