کراچیفائرنگ سے 2افرادہلاک10زخمیبنگلے پرکریکرسے حملہ

سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرکوبھتہ وزیرستان پہنچانے کہاگیا،نہ دینے پردستی بم وکریکرسے حملہ کردیاگیا


Staff Reporter September 24, 2012
سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرکوبھتہ وزیرستان پہنچانے کہاگیا،نہ دینے پردستی بم وکریکرسے حملہ کردیاگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور10زخمی ہوگئے جبکہ بھتہ نہ دینے پرسیمنٹ کے ڈسٹری بیوٹر کے بنگلے پر دستی بم اور کریکر سے حملہ کیاگیا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی،جیکسن پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناخت کارڈ کے ذریعے عبدالقادرکے نام سے ہوئی جوکہ گیدڑکالونی لانڈھی کارہائشی جبکہ اس کاآبائی تعلق کوہاٹ سے تھا،مقتول کو مائی کلاچی روڈ پر پھاٹک کے قریب بلایا گیا تھااورملزم فائرنگ کے بعدفرارہوگیا، مقتول نجی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتاتھا۔

حال ہی میں شادی کی تھی اورکوہاٹ سے کراچی آگیا تھا۔سعید آبادمیں دائودگوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زدمیں آکر3افراد 50 سالہ خاتون بی بی،اس کا بیٹا 35 سالہ محمد حسین اورخاتون کی پوتی 8 سالہ حنا زخمی ہوگئی،مضروب محمد حسین کا علاقے میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد مخالف گروپ نے ان پر حملہ کردیا،محمد حسین کالعدم امن کمیٹی کا سرگرم کارکن بتایا جاتا ہے۔پیرآبادمیں پراچہ اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 23سالہ عبداللہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،مومن آباد سیکٹر 4-A میں فائرنگ سے 25 سالہ کاسمینہ،نیو کراچی اللہ والی اسٹاپ کے قریب 26 سالہ شیرازاور یو پی موڑ پر 30 سالہ خرم زخمی ہوگیا۔

عسکری پارک کے قریب40سالہ اسلم زخمی ہوگیا،کھارادر میں ابل چوک کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 سگے بھائی سعداور علی بابا زخمی ہوگئے دونوں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن ہیں۔ادھرگلستان جوہرمیں موٹرسائیکل سوارملزمان نے سیمنٹ کے ڈسٹری بیوٹر کے بنگلے پر دستی بم اور کریکر سے حملہ کیاگیا،کریکرپھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دستی بم پھٹ نہ سکا،حملے کے وقت ڈسٹری بیوٹر اوراس کے اہلخانہ بنگلے میں موجودتھے،ملزمان کی جانب سے پھینکاگیاکریکر گراؤنڈ فلورپرگرا اور ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دستی بم پہلی منزل پر جا گراتاہم پھٹ نہیں سکا۔

ایس ایچ او گلستان جوہر آصف رؤف نے ایکسپریس سے کوبتایا کہ حملے کے وقت بنگلے کامالک اور اس کے اہلخانہ بنگلے میں موجود تھے۔بنگلے کے مالک سید ریاض حسین عسکری عرف سید پرویز عالم نے پولیس کوبتایا کہ اسے گزشتہ ڈھائی ماہ سے نامعلوم افرادفون پردھمکیاں دے رہے تھے اوربھتہ وصول کرنے کیلیے وزیرستان بلارہے تھے،ملزمان کاوزیرستان کانمبرگلستان جوہر تھانے کے ایس ایچ او کو دے کررپورٹ درج کرادی تھی،ایس ایچ او گلستان جوہر آصف رؤف نے بتایاکہ بنگلے دستی بم پھیکنے والے ملزمان باریش تھے جن کی بنگلے کے اطراف میں لگے کیمروں میں سی سی فوٹیج محفوظ کرلی گئی ہے۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ نامعلوم نوجوان ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کے پیر میں ہیروئن کی 28 پڑیاں بندھی ہوئی تھیں، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی جبکہ عزیز بھٹی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اہلکار یونس زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ شبیر ولد خالد سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔گڈاپ سٹی میں اغوا کاروں کی فائرنگ سے وارث سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔موچکو کے علاقے قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے صابر حسین ولد خالد حسین زخمی ہوگیا۔ مومن آباد کے علاقے میں فائرنگ سے 18 سالہ سمینا دختر عبد الطیف زخمی ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں