عدالتی حکم پر بھیڑوں کے ٹشوز کے نمونوں کا معائنہ جاری

میڈیکل بورڈ حتمی رپورٹ بدھ تک جاری کردے گا، سربراہ پروفیسر رفیق خانانی


Staff Reporter September 24, 2012
میڈیکل بورڈ حتمی رپورٹ بدھ تک جاری کردے گا، سربراہ پروفیسر رفیق خانانی۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈکی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ آسٹریلیا سے درآمدکی گئی بھیڑوں میں انتھریکس موجود نہیں۔

بھیڑوں میں طبی معائنے کے دوران بظاہرکوئی بیماری کی علامات ظاہرنہیں ہوئی جبکہ اتوارکوبھی بھیڑوں کے طبی معائنے جاری رہے۔ یہ بات سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرتشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈکے سربراہ اورڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی لیبارٹری کے ڈائریکٹرڈاکٹر رفیق خانانی نے ایکسپریس کوبتائی،انھوں نے بتایاکہ ہفتہ کی رات کوان بھیڑوں سے حاصل کیے جانے والے لعاب سمیت دیگر ٹشوزکے نمونوںکے کیمیائی تجزیے ڈاؤیونیورسٹی کی لیب میں جاری رہے جس کی ابتدائی رپورٹ میں اتوارتک انتھریکس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے۔

ڈاکٹر رفیق خانانی کاکہنا ہے کہ بھیڑوں میں انتھریکس کے جراثیم موجود نہیں،حتمی رپورٹ بدھ تک جاری کردی جائیگی۔دریں اثناء دوسری جانب یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اب تک تلف کی جانیوالی بھیڑوں میں منہ اورکھرکی بیماری بھی نہیں، بھیڑوں کوتلف کیے جانے سے قبل محکمہ ویٹرینری سندھ کی ایک لیبارٹری نے رپورٹ دی تھی کہ بھیڑوں کومنہ اورکھرکی بیماری لاحق ہے لہٰذاانہیں فوری طور پر تلف کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں