رنبیر کپور اور کترینہ کو رہنے کے لیے گھر مل گیا قیمت 20 کروڑ

باندرا میں ڈیوپلیکس فلیٹ پسند آگیا، دونوں جلد ہی شفٹ ہوجائیں گے، تیاریاں شروع


Showbiz Desk August 08, 2014
کترینہ کیف اور رنبیر کپور اب سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کے محلے دار بن جائیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

''لو برڈز '' کترینہ کیف اور رنبیر کپور چاہتے تھے کہ وہ علاقہ باندرا میں اپنے لیے کوئی گھر خرید لیں۔ اگر ذرائع پر یقین کر لیا جائے تو ان کی یہ تلاش اب پوری ہوگئی ہے اور اس نئے جوڑے نے حال ہی میں ہل روڈ پر ایک ڈیوپلیکس فلیٹ کو چنا ہے جس کی قیمت 20 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو جگہ سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی دقت پیش آئی مگر اب وہ ایک ڈیوپلیکس پر اپنی پسند پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی اس فلیٹ میں منتقل ہونے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ دونوں کے بہت ہی قریبی ایک ذرائع نے بتایا کہ ان کی عمارت میں یہ جگہ چوتھے، پانچویں یا چھٹے فلور پر ہوگی۔ کترینہ اور رنبیر نے پہلی ہی نظر میں اس جگہ کو پسند کر لیا تھا دونوں ان دنوں اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم دونوں جلد ہی اس فلیٹ میں منتقل ہونے کی تمام ضروریات جلد پوری کرلیں گے.

کترینہ کچن کا سامان اور دیگر اشیا جنوبی افریقہ سے لائی ہیں جب وہ رنبیر کے ساتھ فلم ''جگا جاسوس'' کی شوٹنگ کے لیے وہاں تھیں۔ یہ جوڑا اب سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے محلے دار ہو جائیں گے کیونکہ وہ سب بھی یہیں باندرا میں ہی رہتے ہیں۔ رنبیر کپور جو اب تک اپنے والدین کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اب وہ اپنی گرل فرینڈ کترینہ کے ساتھ اس فلیٹ میں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں