انسداد پولیومہم میںکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگیچیف سیکریٹری

مہم 16جولائی سے شروع ہوگی، 75لاکھ بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی


ایکسپریس July 12, 2012
مہم 16جولائی سے شروع ہوگی، 75لاکھ بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی

چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے دور رس اقدامات عمل میں لائے جائیں، انھوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہ بدھ کو اپنے دفتر میں محکمہ صحت سے متعلق بعض امور و مسائل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ،

سیکریٹری صحت نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ماہ رواں کی سہ روزہ انسداد پولیو مہم پیر 16جولائی سے صوبے بھر میں شروع ہوگی جس میں75 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو کی دوا کے قطرے پلانے کے لیے 20 ہزار 300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم دو ویکسی نیٹرز پر مشتمل ہے، چیف سیکریٹری نے زور دے کر کہا کہ انسداد پولیو مہم کی بھر پور مانیٹرنگ کی جائے، دو اکا معیار جانچا جائے اور متعلقہ عملے کو جملہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

راجہ محمد عباس نے صوبائی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کی مہم کی بطریق احسن کامیابی کے سلسلے میں مناسب حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں، اجلاس میں سیکریٹری صحت آفتاب احمد کھتری، رضوان احمد، ریحانہ میمن، اعجاز احمد خان، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر نظر خمیسانی اور ڈاکٹر شہناز فاروقی نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں