خوشیوں کی ہریالی پاکیزگی کی سفیدی

فضا جشن آزادی کے دل کش رنگوں سے بھرگئی


Musa Raza August 10, 2014
ماڈلز: افرا، شیزا ، فوٹو : ایکسپریس

14 اگست وہ دن ہے جب مسلمانان ہند کی کئی عشروں پر محیط کاوشیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور ہم اس قطعہ ئے زمین کو حاصل کرنے میں کام یاب ہوئے۔

یہ دن جب بھی آتا ہے آنکھوں کو تراوٹ دیتے سبز اور دل کو پاکیزگی سے بھرتے سفید رنگ ہر طرف پھیل جاتے ہیں۔



یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، ایک ایسی قوم جس نے طویل جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر ایک خوب صورت اور وسائل سے مالا مال ملک حاصل کیا۔



جشن آزادی کی تیاریاں، کوچہ کوچہ قریہ قریہ آنے والی سبزہلالی پرچموں کی بہار، پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس، دوپٹے، چوڑیاں اور کیپس، چہروں پر مسرت کی چمک۔۔۔یہ سب بتاتی ہیں کہ لاکھ مشکلات اور مسائل سہی مگر پاکستانی قوم دل گرفتہ ضرور ہے مگر مایوس نہیں اور وطن کی محبت ہر دل میں جاگزیں ہے، یہی محبت ان دنوں چہروں پر دمک رہی ہے اور پرچموں، جھنڈیوں اور لباس وغیرہ کی صورت ہماری فضا کو ہمارے پرچم کے خوب صورت رنگوں میں ڈھال رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں