غلام بلورنے استعفے کیلیے پارٹی قیادت کا دبائومسترد کردیا

بلورکی وجہ سے پارٹی ساکھ کونقصان پہنچ رہاہے، استعفے کیلیے کارکنوںکادبائوہے،ذرائع

بلورکی وجہ سے پارٹی ساکھ کونقصان پہنچ رہاہے، استعفے کیلیے کارکنوںکادبائوہے،ذرائع. فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی وزیرریلوے غلام احمدبلور نے وزارت سے مستعفی ہونے کیلیے پارٹی قیادت کے دبائوکوپھرمسترد کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔


ریلوے بحران میراپیداکردہ نہیں بلکہ سابقہ حکومتوںکی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔اتوار کواے این پی کے ذرائع کے مطابق ریلوے کوغلام احمدبلور کی وزارت کے دوران جونقصانات ہوئے ہیں اس کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاسی ساکھ کوبری طرح سے نقصان پہنچاہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت پرانتہائی نچلی سطح سے بھی کارکنوں کاانتہائی دبائوہے کہ غلام بلورسے استعفیٰ لیاجائے کیونکہ ان کی وجہ سے پارٹی پورے ملک میں مذاق بن گئی ہے اور کرپشن کے سنگین الزامات کا بھی سامناہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئررہنمائوں پرمشتمل ایک جرگہ بھی پارٹی قیادت کاپیغام لے کرحاجی غلام بلور کے پاس گیاکہ وہ اب وزارت چھوڑ دیں وگرنہ الیکشن میں ان کی وجہ سے پارٹی کوسخت نقصان ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد بلورنے کہا کہ وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دینگے اور اس موقع پر استعفیٰ دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ وہی ریلوے کی موجودہ صورتحال کے ذمے دارہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story