پٹرول 173روپے لیٹر سی این جی 159 روپے فی کلو مہنگی مٹی کا تیل 3روپے فی لیٹر سستا

ہائی آکٹین 6.06 ، لائٹ ڈیزل 2.10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں47 پیسے کی کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری


Monitoring Desk/News Agencies September 24, 2012
ہائی آکٹین 6.06 ، لائٹ ڈیزل 2.10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں47 پیسے کی کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

پٹرول اور سی این جی کی قیمت میں اضافہ جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.73 روپے فی لٹر اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 108.45ہے۔ ریجن ون میں سی این جی 1.59 روپے کلو مہنگی ہو گئی ہے اور اب یہ 99.28 روپے فی کلودستیاب ہوگی۔ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 1.45 روپے فی کلو بڑھائی گئی ہے اور اب اس کی قیمت 90.70 روپے ہے۔ ہائی آکٹین کی قیمت 6.06 روپے فی لٹر کم ہو کر 131.90 روپے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل میں کمی 2.10 روپے فی لٹر ہے اور صارفین کو اب ایک لٹر کیلیے 97.17 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت صرف 47 پیسے کم ہوئی ہے اس کی نئی قیمت 113.30 روپے ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 3.05 روپے کم ہوئی ہے اور اب صارفین کو فی لٹر101.63 روپے دینا ہوں گے۔ دریں اثناء اکثر پٹرول پمپوں پراتوار کو نئی قیمتوں کے اطلاق سے 12 گھنٹے پہلے پٹرول کی قلت پیداکر دی گئی،کئی پمپوں پر سپلائی بند ہونے کے نوٹس آویزاں کر دیے گئے۔ پٹرول کی تلاش میںکئی شہری موٹر سائیکل گھسیٹتے یاسڑکوں پر لٹاتے نظر آئے۔ شہریوں کا کہناہے کہ ایک ماہ کی تنخواہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافے سے مالی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔حکومت حالیہ اضافہ واپس لے اورمصنوعی قلت پیداکرنے والے پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |