آزادی مارچ رکوانے کی درخواستوں کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ میں جسٹس انوارالحق اور جسٹس شاہد حمید ڈار بھی شامل ہیں.


ویب ڈیسک August 08, 2014
جسٹس خالد محمود خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کا آزادی مارچ رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس خواجہ امتیازاحمد نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے، بینچ میں جسٹس خالد محمود خان کے علاوہ جسٹس انوارالحق اور جسٹس شاہد حمید ڈار بھی شامل ہیں، فل بینچ 14 اگست کو ہونے والے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کو رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس خالد محمود خان کررہے تھے تاہم بعد میں انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ان درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں