سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر یوٹرن نہیںلیا کائرہ

عدالت نے کہا زرداری انکے بھی صدرہیںمقدمات نہیںکھلوانا چاہتے،میڈیا سے گفتگو


Monitoring Desk/Numaindgan Express September 24, 2012
عدالت نے کہا زرداری انکے بھی صدرہیںمقدمات نہیںکھلوانا چاہتے،میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر یوٹرن نہیں لیا' یوسف گیلانی پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

ڈیرہ کائرہ پر صحافیوں سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ عدالت نے کہا کہ صدر زرداری ان کے بھی صدر ہیں مقدمات نہیںکھلوانا چاہتے۔ وفاق کے بھی تحفظات تھے اس لیے خط نہیں لکھ رہے تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج حضرت محمدؐ سے اظہار محبت ہے جلائو گھیرائوتوڑ پھوڑسے اپنے ہی ملک کانقصان ہوا ہے صرف پاکستان میں سرکاری سطح پراحتجاج کااعلان کیاگیا۔

انھوں نے کہاکہ میری وزارت یا مجھ پرصحافیوںکونوازنے کے الزامات لگے ہیں چوہدری نثارکوان کے ثبوت دینے چاہئیں۔قمر زمان کائرہ نے ڈنگہ میں مصروف دن گزارا اور حلقہ این اے 106 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ نوابزادہ غضنفرگل کے بھائیوں کی پیپلز پارٹی چھوڑ کر(ن) لیگ میں شامل ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے،کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |