وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کانفرنس طلب کرلی

کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کےپارلیمانی رہنما، صوبائی وزرائےاعلیٰ، وفاقی وزرا، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی شریک ہونگے


ویب ڈیسک August 08, 2014
کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری آپریشن کی جانب سے ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کانفرنس طلب کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج صبح 10 بجے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں قومی سیکیورٹی کانفرنس طلب کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل ظہیر الاسلام اور ڈی جی ایم او بھی شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں ملک کی مجموعی صورت حال، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری آپریشن کی جانب سے ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |