تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر

عدالت حکومت کو ہدایت کرے کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ سے روکا جائے تاکہ امن عامہ کا مسئلہ پیدا نہ ہو، درخواست میں موقف

درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، قانون، دفاع اورعمران خان کو فریق بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرادی گئی ہے۔


سپریم کورٹ میں لال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو ہدایت کرے کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو لانگ مارچ سے روکے تاکہ امن عامہ کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے
Load Next Story