ججز نظربندی کیس عدالت نے پرویز مشرف کو 29 اگست کو طلب کرلیا

پرویز مشرف کو کون سی ایسی بیماری ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی، وکیل استغاثہ


ویب ڈیسک August 08, 2014
پرویز مشرف کراچی میں موجود ہیں اور ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 29 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی تاہم عدالتی حکم کے باوجود سابق صدر پیش نہیں ہوئے۔ پرویز مشرف کے وکیل صفدر جاوید ملک نے عدالت کے روبرو اپنے موکل کا نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف خرابی صحت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لئے انہیں آج عدالت میں حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔

سابق صدر کی درخواست پر وکیل استغاثہ عامر ندیم تابش نے پرویز مشرف کو حاضری سے استثنٰی دینے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جان بوجھ کر عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا۔ ہر سماعت پر ان کے وکلاء میڈیکل رپورٹ پیش کر دیتے ہیں، پرویز مشرف کو کون سی ایسی بیماری ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔ عدالت نے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر پرویزمشرف کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں