اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور 5 افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک August 08, 2014
فیصلہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، ذرائع، فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون سمیت کسی بھی جگہ ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور5 افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں ہر قسم کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بلاک کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔