طاہرالقادری شیخ رشید اور چوہدری برادران عمران خان کو بے وقوف بنارہے ہیں پرویزرشید

چند سازشی خیر خوا عمران خان کو سیاسی یتیم بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 08, 2014
ہم پر تنقید ضرور کریں مگر جھوٹ بول کر اپنا قد مزید کم نہ کریں، سینیٹر پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری،شیخ رشید اور چوہدری برادراپنے مفاد کے لئے عمران خان کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری پریس کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ایک لفظ تک نہیں بولا جبکہ عمران خان کو طاہرالقادری،شیخ رشید اور چوہدری برادران اپنے مفاد کے لئے بے وقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چند سازشی خیرخواہ اور دوست سیاسی یتیم بنانے کے درپے ہیں تاہم وہ ہم پر تنقید ضرور کریں مگر جھوٹ بول کر اپنا قد مزید کم نہ کریں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ راولپنڈی،اسلام آباد میں میٹرو بس پر اخراجات 44 ارب اور پشاور میں 52 ارب تھے اس لیے اس کو بڑھ چڑھ کر بتانا کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں عمران خان ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام پر کیوں ناخوش ہیں جبکہ لگتا ہے کہ عمران خان تھری اور فورجی سے ایک ارب ڈالر کی آمدنی پر بھی پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔