اسرائیل کی 3 روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر پھر بمباری ایک فلسطینی شہید 6 زخمی

اسرائیل جیٹ طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے میں بمباری کی جس سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک August 08, 2014
حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کئے گئے جس میں 2 شہری زخمی ہوئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ فوٹو؛ اے ایف پی

اسرائیل نے 72 گھنٹے کی جنگ بندی ختم ہونے کے فوری بعد ایک مرتبہ پھر غزہ میں بمباری شروع کردی جس کے نتیجے میں 10سال کا لڑکا شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک 10 سالہ لڑکا شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں راکٹ فائر کئے گئے جس میں 2 شہری زخمی ہوئے ہیں۔


واضح رہے کہ حماس اور غزہ کے درمیان مصر میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں جانب سے 3 روز کی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر صیہونی فوج نے بمباری شروع کردی جبکہ 8 جولائی سے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 1900 سے زائد نہتے فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔