کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری پاک بھارت تجارت کو فروغ دے سارک چیمبر

خطے کی تجارت میں مشکلات ختم کرنے کی ضرورت ہے، صدر چیمبر، انتہائی کم علاقائی تجارت پر اظہار تشویش


APP August 09, 2014
جنوبی ایشیا میں اقتصادی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، دہلی میں اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیے پاک بھارت دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

ایس سی سی آئی کے صدر اسماعیل آصف نے نئی دہلی میں اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری صنعت کاروں کا ایسا طاقتور گروپ ہے جسے نہ صرف کاروباری برادری کی حمایت حاصل ہے بلکہ اس کو حکومتی ایوانوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے خطے کے ممالک میں سماجی واقتصادی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ خطے کے ممالک کی باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم ہے جو ان کی مجموعی درآمدات کے 1.2 فیصد جبکہ مجموعی برآمدات کے مقابلے میں 1.4 فیصد ہے۔ اسماعیل عارف نے کہا کہ عالمی ترقیاتی شراکت دار جنوبی ایشیا کو افرادی قوت، وسائل اور سرمایہ کاری وتجارتی سرگرمیوں سے انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران خطے کی باہمی تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اب بھی بہت سے مشکلات کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں