بھارت خطے میں روایتی جنگ کیلیے تیاررہےامریکی تھنک ٹینک

پاکستان سے کارگل جنگ نے ثابت کردیاجوہری ہتھیارکی صلاحیت ہرمرض کی دوانہیں


Online September 24, 2012
پاکستان سے کارگل جنگ نے ثابت کردیا جوہری ہتھیارکی صلاحیت ہرمرض کی دوانہیں

ایک امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کومشوردیاہے کہ وہ پاکستان اورچین کے ساتھ روایتی جنگ کیلیے بھی ہرصورت تیاررہے۔

پاکستان کے ساتھ کارگل جنگ نے ثابت کردیاکہ جوہری ہتھیارکی صلاحیت ہرمرض کی دوانہیں،علاقائی تنازعات میں روایتی جنگ کی صلاحیت بڑھانی ہوگی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹریٹجک لیول پرقائم امریکی تھنک ٹینک نے بھارتی ایئرفورس کے کرداراورعالمی امن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ1999 میں پا کستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی کارگل جنگ کے بعد بھارت کیلیے ضروری ہوگیاہے کہ وہ اپنے دونوں پڑوسی ممالک پاکستان اورچین کے ساتھ ایسی کسی بھی جنگ کے لیے ہمہ وقت تیاررہے اور اس کیلیے اپنی روایتی جنگ کی صلاحیت کوبڑھائے اس جنگ نے ثابت کردیاکہ بھارت کوعلاقائی تنازعات خصوصاً چین شمالی سرحدوں پرچین اور پاکستانی خطرات کے پیش نظربھارت کوصرف جوہری صلاحیت اورہتھیاروں پرانحصارنہیںکرناچاہیے بلکہ اپنی دفاعی صلاحیت کومضبوط کرے اور دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ روایتی جنگ کیلیے بھی تیاررہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں