بعض غیر سیاسی عناصر اور سیاستدان ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں شہباز شریف

ملک میں انقلاب لانے کے دعویداروں کی بانہوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 08, 2014
ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اس لئے مڈ ٹرم الیکشن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انقلاب لانے کے دعویداروں کی بانہوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں اور ان دعویداروں نے اپنے مفادات کی خاطر خواتین اور معصوم بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔


اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بعض غیر سیاسی عناصر اور سیاستدان ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے دعویداروں کی بانہوں میں چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں اور ان دعویداروں نے اپنے مفادات کی خاطر خواتین اور معصوم بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے جو کسی انسانیت کے خلاف نہیں۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کو متنازع بنایا جارہا ہے اور امن وامان کا قیام چیلنج بن چکا لیکن ملک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اس لئے مڈ ٹرم الیکشن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔