فلم ’’پی کے‘‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے عامر خان

ناظرین جب اس فلم کو دیکھیں گے پھر سمجھ پائیں گے کہ اس کے پیچھے کیا نظریہ تھا، اداکار


Net News August 09, 2014
ناظرین جب اس فلم کو دیکھیں گے پھر سمجھ پائیں گے کہ اس کے پیچھے کیا نظریہ تھا، اداکار فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ فلم '' پی کے '' کا کے متنازع پوسٹر پر اب عامر خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے جاری کردہ پوسٹر میں برہنہ نظر آنے کا مقصد کوئی شہرت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ''کی(اہم) آرٹ'' ہے جو کہ اس فلم کا حصہ ہے اور کہانی کی تصویر کشی کرتا ہے۔

عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب آپ (ناظرین) اس فلم کو دیکھیں گے پھر آپ سمجھ پائیں گے کہ اس پوسٹر میں عریاں نظر آٓنے کے پیچھے کیا نظریہ تھا۔ اس وقت میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی فلم کے رائٹر راجکمار ہیں جو ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ان چیزوں کو منفرد انداز میں دکھایا جائے جو وہ سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔

عامر خان نہ یہ باتیں ایک میراٹھی فلم ''سیچرڈے سنڈے '' کی اسکریننگ کے موقع پر کہیں۔ دوسری طرف اب ''پی کے'' فلم کا نیا پوسٹر 15 گست کو جاری کیاجائیگا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں عامر خان اور انوشکا شرما شامل ہیں' فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں