کشمیر کی جنت نظیر وادیاں جہاں سے بالی ووڈ سینما نے عروج پایا

نئی آنے والی فلم ’’حیدر ‘‘ کے بیشتر مناظر بھی ان حسین وادیوں میں فلمائے گئے


Net News August 09, 2014
نئی آنے والی فلم ’’حیدر ‘‘ کے بیشتر مناظر بھی ان حسین وادیوں میں فلمائے گئے۔ فوٹو : فائل

کشمیر کی جنت نظیر وادیاں اپنے اندر قدرت کا وہ حسن لیے ہوئے ہیں جس میں سے بالی ووڈ کی کئی فلموں کے یادرگار سین عسکبند کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر وشال بھردواج کی نئی آنے والی فلم ''حیدر '' کو بھی انھیں جنت نظیر وادیوں میں فلمایا گیا ہے اور اس فلم کا زیادہ تر حصہ بھی یہیں بنایا گیا ہے جس کے مرکزی کرداروں میں شاہد کپور اور شردھا کپور شامل ہیں۔ اس فلم میں کئی ایسے مناظر بھی شامل ہیں جو ان جگہوں پر عکسبند کیے گئے جہاں کوئی سڑک تک بھی نہیں جاتی۔ اس سے قبل 1992ء میں فلم ''روجا '' کے بھی کئی سین کشمیر میں ہی عکسبند کیے گئے' پھر 2000ء میں ''مشن کشمیر '' اور 2008ء میں '' تاہان۔ اے بوائے ود اے ہینڈ گرینیڈ '' بھی کشمیر ہی میں بنائی گئی۔

اس سے پہلے مشہور فلم ''لکشے '' بھی کشمیر کی حسین وادیوں ہی میں فلمائی گئی ' 2005ء میں فلم ''یہاں '' اور بہت سی فلمیں یہاں کے حسین مناظر میں بنائی گئیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کی اس حسین وادی کے حسن کا ہر کوئی دلدادہ ہے اور اسے دیکھنا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں