خواتین کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں جدید تحقیق

خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو مزاح کو سمجھ سکتے ہوں اور اچھے مزاح سے انھیں خوش رکھ سکتے ہوں۔


Net News August 09, 2014
خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو مزاح کو سمجھ سکتے ہوں اور اچھے مزاح سے انھیں خوش رکھ سکتے ہوں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ایک حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ عورتیں ان خصوصیات کو بنیادی اہمیت نہیں ہیں جو انہیں خوش رکھ سکیں۔

ایک بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے خواتین سے ایک سروے میں پوچھا گیا کہ انھیں کس طرح کے مرد سب سے زیادہ پسند ہیں تو 87 فیصد کا جواب تھا کہ جن کی حس مزاح اچھی ہو یعنی وہ اچھے مزاح کو سمجھ سکتے ہوں اور اچھے مزاح سے انھیں خوش رکھ سکتے ہوں۔

سروے میں 2000 خواتین نے حصہ لیا اور حس مزاح کے بعد دوسری پسندیدہ ترین خوبی مالی معاملات میں مستحکم رویے کو قرار دیا گیا جس کے حق میں 75 فیصد نے ووٹ دیا۔ تیسرے نمبر پر ذہانت رہی جسے 70 فیصد نے اہم قرار دیا جب کہ خوبصورتی کو چوتھی پوزیشن ملی اور 65 فیصد خواتین نے اسے ضروری قرار دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں