احتجاج کرنیوالے محکمہ صحت کے ملازمین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال

3 دن سے احتجاجاً پریس کلب پر بیٹھے ویکسی نیٹرزنے وزیر اعلیٰ ہائوس جانے کی کوشش کی


ایکسپریس July 12, 2012
ویکسینیٹرز کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے (فوٹو ایکسپریس)

کراچی پریس کلب پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے محکمہ صحت کے عارضی ویکسی نیٹرز پر پولیس نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا، پولیس نے موقع سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،


تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ تین روز سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش میں ریڈ زون میں داخل ہونا چاہا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، مظاہرین نے زبردستی ریڈ زون میں گھسنے کی دوبارہ کوشش کی تو پولیس نے واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کردیا،

احتجاج کے دوران پریس کلب اور صدر میں اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد ویکسی نیٹرز کو گرفتار کرلیا، ویکسی نیٹرز کا مطالبہ ہے کہ 700 عارضی ویکسی نیٹرز کو مستقل کیا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں