اپر دیر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق 2 خواتین زخمی

مقتولین کا رشتہ داروں سے زمین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا فائرنگ کا واقعہ بھی اسی تنازع کا شاخسانہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 09, 2014
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

تحصیل براول میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل جب کہ 2 خواتین کو زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپر دیر کی تحصیل براول کے علاقے سونئی درہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کاکہناہے کہ مقتولین کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ زمین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا فائرنگ کا واقعہ بھی اسی تنازع کا شاخسانہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔