امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی

امریکی شہری کسی احتجاج یا بڑے اجتماعات میں شرکت سے سختی سے گریز کریں، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 09, 2014
امریکا نے پاکستان کے حالات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں اور اپنے تحفظ کے لئے کسی بھی احتجاج یا اجتماعات میں شرکت سے سختی سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اتوار کو یوم شہدا منانے جبکہ عمران خان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔