گال ٹیسٹ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 533 رنز9کھلاڑی آؤٹ پرڈکلیئر کردی
پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنائے
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنا لئے جبکہ آئرلینڈر کی برتری ختم کرنے کے لئے اسے مزید 78 رنز درکار ہیں۔
سری لنکا کے گال انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 533 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی جس کے بعد قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر مایوس کن آغاز کیا اور صرف 3 کے مجموعی اسکور پر خرم منظور ہیرات کا شکار بن گئے۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام تک احمد شہزاد ایک اور سعید اجمل صفر پر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو اپنی الوداعی سیریر کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کر سکے اور 59 کے انفرادی اسکور پر جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
لنکن ٹائیگرز کی جانب سے کمار سنگا کارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 221 رنز بنائے جو عبدالرحمان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان انجیلو میتھیوز 91 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل 5، جنید خان 2، محمد طلحہ اور عبدالرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ چوتھے روز کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 533 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کرتے ہوئے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں یونس خان کے شاندار 177 رنز اور اسد شفیق، سرفراز احمد اور عبد الرحمان کی نصف سیچریوں کی بدولت 451 رنز بنائے تھے جب کہ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 5، رنگنا ہیراتھ نے 3 اور دھمیکا پراساد 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔