بپاشا باسو نے ہدایتکار ساجد خان کی فلموں میں کام سے توبہ کرلی

ساجد خان نے دھوکہ کیا 'ہمشکلز' میں ان کا کردار صرف 6 منٹ رکھا جو کہ بتائے گئے وقت سے بہت کم تھا، بپاشا


ویب ڈیسک August 09, 2014
فلم کے اختتام سے مطمئن نہیں تھی اس لئے خود کو اس فلم کی تشہیری مہم سے دور رکھا، بپاشا فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ آئندہ کبھی بھی ہدایتکار ساجد خان کی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ ساجد خان کی فلم "ہمشکلز" میں کام کرنا ان کی فلمی زندگی کا بدترین تجربہ ثابت ہوا، ساجد خان نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا، فلم میں ان کا کردار صرف 6 منٹ پر محیط تھا جو کہ ان کو بتائے گئے ٹائم سے بہت کم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی بتا دیا تھا کہ اس کے اختتام سے مطمئن نہیں تھی اس لئے خود کو اس فلم کی تشہیری مہم سے دور رکھا۔

واضح رہے کہ فلم "ہمشکلز" کو ناقدین نے بدترین فلم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جب کہ اس کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ اس سے قبل ساجد خان بھی کہہ چکے ہیں کہ آئندہ اپنی کسی فلم میں بپاشا باسو کو کاسٹ نہیں کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں