بات کچھ اِدھر اُدھر کی لب شیریں
لب شیریں کا نام یقینا آپ کے لئے نیا نہیں ہو گا، لیکن یہ ڈش اپنی لذت سے آپ کے لب ضرور شیریں کر دے گی۔
لاہور:
چھٹی کا دن ہو اور کھانے پر اہتمام نہ کیا جائے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟۔ آج کل کی تیز رفتار زندگی میں گھروں والوں کو مل بیٹھنے کے لئے ایک اتوار کا دن ہی تو ملتا ہے۔ ہر اتوار کو یہی موضوع زیر بحث ہوتا ہے کہ کھانا میں کیا خاص بنایا جائے اور میٹھے میں کیا منفرد ہو۔
لہذا میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس اتوار ''لب شیریں'' بنایا جائے۔ لب شیریں کا نام یقینا آپ کے لئے نیا نہیں ہو گا، لیکن یہ ڈش اپنی لذت سے آپ کے لب ضرور شیریں کر دے گی۔
اجزاء:
ترکیب :
مزیدار لب شیریں کے ساتھ چھٹی والے دن کو یادگار بنائیں۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

- دودہ ۔ ڈیڑھ لیٹر
- چینی ۔ 2 کپ
- فریش کریم ۔ 1 کپ
- لال جیلی ۔ ایک پیکٹ
- پیلی جیلی ۔1 پیکٹ
- سبز جیلی۔ 1 پیکٹ
- ابلی سویاں 1۔ کپ
- آم ۔ 2 عدد
- کیلے ۔ 4 عدد
- سیب ۔ 3 عدد
- آڑو ۔ 2 عدد
- انگور ۔ 1 کپ
- پستے بادام ۔ حسب ضرورت
ترکیب :
- سب سے پہلے ونیلا کسٹرڈ کو پانی میں گھول لیں۔
- اب دیگچی میں دودھ اور چینی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ چینی کا دانے حل ہوتے ہی آدھا ونیلا کسٹرڈ مکسچر دالیں اور ابال لیں۔ پھر باقی کا مکسچر ابلتے دودھ میں ملا دیں تاکہ دودھ گاڑھا ہو جائے اور کسٹرڈ تیار کر لیں۔
- تھوڑا سا کسٹرڈ ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں کریم مکس کریں۔
- اب کریم والا مکسچر کسٹرڈ میں ملائیں اور فریج میں ٹھنڈا کر لیں۔
- تمام رنگوں کی جیلیوں کو ڈبے کی ہدایات کے مطابق تیار کر لیں اور کیوبز میں کاٹ لیں۔
- سارے پھل چھیل کر تکون شکل میں کاٹ لیں۔
- اب سرونگ باؤل میں پہلے سارے پھل پھر جیلی اور ابلی ہوئی سویاں ڈالیں اور اوپر سے کسٹرڈ انڈیل دیں۔
- پستے اور بادام سے سجا کر پیش کریں۔
مزیدار لب شیریں کے ساتھ چھٹی والے دن کو یادگار بنائیں۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔