اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری تازہ حملوں میں 5 فلسطینی شہید متعدد زخمی

اسرائیلی افواج نے گھروں، مساجد، گوداموں اور ان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا، حماس


ویب ڈیسک August 09, 2014
آپریشن ’’پروٹیکٹو ایج‘‘ میں اب تک 1900 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اسرائیل اور حماس کے درمیان 72 گھنٹوں کی فائر بندی کے اختتام پزیر ہونے کے مسلسل دوسرے روز بھی غزہ میں بمباری کر کے مزید 5 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی افواج نے حماس کے ساتھ 72 گھنٹوں کی فائر بندی ختم ہونے کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی غزہ پٹی میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے گھروں، مساجد، گوداموں اور ان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا جب کہ جوابی کارروائی میں اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صیہونی افواج نے بمباری کر کے ایک فلسطینی کو شہید جب کہ 6 کو زخمی کر دیا تھا، 8 جون کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کئے جانے والے آپریشن ''پروٹیکٹو ایج'' میں اب تک 1900 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 60 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |