فلوریڈا میں پادری کا ہم جنس پرست شخص کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار

کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے لیکن اینواس کی آخری رسومات ادا نہیں کرسکتا،پادری کا مرنے والے کی فیملی کو جواب


ویب ڈیسک August 09, 2014
ہم جنس پرست کی آخری رسومات ادا نہیں کی جا سکتیں کیوں کہ ہم خدا کے اصولوں کی توہین نہیں کرسکتے، پادری فوٹو؛فائل

امریکا کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے پادری نے ہم جنس پرست ثابت ہونے پر مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹمپا کے نیو ہوپ مشنری بیپٹسٹ چرچ میں 42 سالہ اینواس جولین کی آخری رسومات ادا کی جانی تھی لیکن پاردری نے اینواس جولین کی رسومات ادا کرنے سے اس وقت انکار کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ متعلقہ شخص ہم جنس پرست ہے۔

نیو ہوپ مشنری بیپٹسٹ چرچ کے پادری نے اینواس جولین کے گھر والوں کو فون کر کے بتایا کہ چرچ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتا لیکن اینواس کی آخری رسومات ادا نہیں کی جا سکتیں کیوں کہ ہم خدا کے بندے ہیں اور اس کے اصولوں کی توہین نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |