صوبے کی سڑکوں پر رکھے تمام کنٹینرز ہٹادیئے جائیں آئی جی پنجاب کی ہدایت

سیکیورٹی خداشات کے باعث بند کی گئی بعض سڑکوں سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی جائیں گی، آئی جی پنجاب


ویب ڈیسک August 09, 2014
ان تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی جائیں جہاں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی جی پنجاب کی ہدایت۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

پولیس نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے حکم پر صوبے بھر کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینروں کو ہٹا کر راستے کھولنے شروع کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں سڑکوں کی بندش کے باعث عوام کی مشکلات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں آر پی اوز کو سڑکوں پر رکھے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد اہلکاروں نے لاہور آنے والے راستوں سے کنٹینر ہٹانا شروع کردیئے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی بعض سڑکوں سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی جائیں گی۔

پولیس حکام کی جانب سے کنٹینرز کو ہٹانا کا عمل تو شروع کردیا گیا ہے لیکن انہیں ابھی مالکان کے حوالے نہیں کیا جارہا۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہےکہ بعض سڑکوں پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے لگائی گئی رکاوٹوں کو نہیں ہٹایا جائے گا تاہم ان تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گے جہاں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سڑکوں کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ سڑکوں کی بندش کے باعث 2 مریض بروقت اسپتال نہ پہنچنے اور طبی امداد نہ ملنے پر اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |