شہبازشریف کا سرگودھا میں جاں بحق پولیس اہلکار کے ورثا کیلئے ایک کروڑروپے امداد کا اعلان

شہبازشریف نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا بھی اعلان کیا


ویب ڈیسک August 09, 2014
وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھیرہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے ورثا کے لے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آج بھیرہ میں عوامی تحریک کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کے ورثا کے لئے حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بھیرہ میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں