جاپان کے شہر ناگاساکی میں امریکی ایٹمی حملے میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب

تقریب کا انعقاد عین اس جگہ کیا گیا جہاں امریکا نے ایٹم بم گرایا تھاجب کہ اس میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بھی شرکت کی

امریکا نے 9 اگست 1945 کی صبح ناگا ساکی پر ’’فیٹ مین‘‘ کے نام سے ایٹم بم گرایا تھا فوٹو:فائل

دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکا کی جانب سے کئے گئے ایٹمی حملے کو 69 سال بیت گئے جبکہ اس حوالے سے شہر میں مرنے والوں کی یاد میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایٹم بم حملے میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی یاد میں ناگاساکی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں جاپانی وزیراعظم شنزو ایبی کے علاوہ جنگ میں زندہ بچ جانے والے افراد اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سرکاری افسران، غیر ملکی وفود اور امریکی سفیر کیرولین کینیڈی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی بھی ہوئی۔



یادگار تقریب کا انعقاد عین اس جگہ کیا گیا جہاں امریکا نے 9 اگست 1945 کی صبح فیٹ مین کے نام سے ایٹم بم گرایا تھا جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، ایٹمی حملے میں زندہ بچ جانے افراد نے بھی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے شرکا کو ان حالات سے آگاہ کیا جس کا انہیں حملے کے بعد سامنا کرنا پڑا۔

 
Load Next Story