روابط کی بحالی پاکستان نے بھارت کو 3 تجاویز دیدیں
سیریز کی میزبانی ، ٹور کرنے یا نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے آپشنز دیے ہیں، ذکا اشرف
پاکستان نے اپنی ''ہوم سیریز'' بھارت میں کھیلنے کی ایک بار پھر پیشکش کردی، ہمسایہ ملک سے کرکٹ روابط کی بحالی کو ممکن بنانے کیلیے پی سی بی نے بی سی سی آئی کو تین تجاویز پیش کیں۔
اس میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے یا نیوٹرل وینیو پرکھیلنے کی بات بھی شامل ہے ، پی سی بی کے چیئرمین ذکااشرف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بی سی سی آئی سے کہاکہ اگر وہ ہم سے اپنے ہی میدانوں میں کھیلنا چاہے تو اس کیلیے ہم ان کے دو اسٹیڈیمز کرائے پر بھی لے سکتے ہیں،اگر وہ اس پر رضامند ہوگئے تو پھر منافع کی تقسیم پر بات چیت شروع کی جاسکتی ہے،
اگر یہ بھارتی سیریز قرار پاتی ہے تو ہم وہاں صرف مہمان کی حیثیت سے کھیلنے جائیں گے اور بی سی سی آئی تمام منافع حاصل کرلے،اگر وہ ہمیں دو اسٹیڈیمز دیتے ہیں تو پھر پی سی بی اپنی سیریز وہاں منعقد کرسکتا ہے اور پھر منافع میں بھی حصہ لے گا، ذرائع کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کرکٹ روابط کی بحالی پر رضامند ہوچکے لیکن بی سی سی آئی پاکستان کا دورہ کرنے یا حکومتی کلیئرنس کے باوجود نیوٹرل وینیو پر کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔