پارٹی سکڑکر رہ گئی کارکنوں کی عزت نہیں ناہید صفدر

پارٹی قیادت سے کوئی ذاتی ناراضی نہیں،اختلافات ایشوز پر ہیں،ایکسپریس سے گفتگو۔


Numainda Express September 24, 2012
پارٹی قیادت سے کوئی ذاتی ناراضی نہیں،اختلافات ایشوز پر ہیں،ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ناہید خان اور صفدرعباسی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی قیادت سے کوئی ذاتی ناراضی نہیں اور نہ کسی جائیداد کا جھگڑا ہے، ہماری ناراضی اصولی ایشوز پر ہے۔

پارٹی سکڑ کر رہ گئی ہے کسی کارکن کی کی کوئی عزت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صفدر عباسی نے کہا جب تک پیپلز پارٹی میں فیصلہ سازی میں کارکنوں کو شامل نہیں کیا جاتا، جمہوری روایات کی پاسداری نہیں کی جاتی، نظریاتی اساس کو رائج نہیں کیا جاتا، ہمارے اختلافات قائم رہیں گے۔

اس سوال پر کہ اگر صدر آصف زرداری خود آپ کے پاس منانے کے لئے آجائیں تو کیا ناراضی ختم ہو سکتی ہے؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں، ہمارے کسی سے کوئی ذاتی اختلافات یا زمین جائیداد، کرسی یا سیٹ کا مسئلہ نہیں ہے یہ پارٹی کی اساس اور پارٹی کی زندگی کا مسئلہ ہے اگر یہ ایشوز ختم کر دیئے جائیں تو اختلافات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |