ہرارے ٹیسٹزمبابوے نے پروٹیز بولنگ کے تمام وار سہ لیے9 وکٹ پر 248 رنز

ڈیل اسٹین اور ڈیبیو بولر ڈین پیڈٹ نے 4 ، 4 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا


Sports Desk August 10, 2014
زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے 90 اور ہیملٹن مساکیڈز نے45 رنز کی اننگ کھیلی، فوٹو : گیٹی امیجز

ہرارے ٹیسٹ کے ابتدائی دن زمبابوے نے جنوبی افریقی بولنگ کے تمام وار سہتے ہوئے 9 وکٹ پر 248رنز بنا لیے۔

کپتان برینڈن ٹیلر نے 90 کی قائدانہ اننگز کھیلی، ڈیل اسٹین اور ڈیبیو بولر ڈین پیڈٹ نے 4 ، 4 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، پیڈٹ نے اختتامی اوور میں اپنی ہی گیند پر میزبان پلیئر ٹریپانو کا کیچ ڈراپ کیا، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی زمبابوین ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی،ووسی سبانڈا بغیر کوئی رن بنائے ڈیل اسٹین کے ہتھے چڑھ گئے۔

اس کے بعد پیڈٹ نے بھی میزبان بیٹسمینوں پر ہلہ بول دیا،کپتان برینڈن ٹیلر (90)اور ہیملٹن مساکیڈز (45) نے ہمت دکھائی، زمبابوے نے جنوبی افریقہ کیخلاف 8 کاوشوں میں چوتھی مرتبہ پہلی اننگز میں 200 سے زائد رنز اسکور کیے، آف اسپنر پیڈٹ نے بعدازاں تین گیندوں پر 2 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچایا، ریگس چاکابوا صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں