افغانستان نیٹو کے قافلے پر حملہ متعدد ٹینکرز تباہ فوجی ہلاک

نیٹو قافلے کو قندھار ہرات شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا،ہلمند میں 8 افغان شہری جاں بحق، نیٹو کا ایک کمانڈرمارا گیا۔

نیٹو قافلے کو قندھار ہرات شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا،ہلمند میں فضائی حملوں کے دوران 8 افغان شہری جاں بحق، نیٹو کا ایک کمانڈرمارا گیا. فوٹو: رائٹرز/فائل

مغربی افغانستان میں عسکریت پسندوں نے نیٹو کیلیے سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ کرکے متعدد ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔


افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز صوبہ فرح میں قندھار ہرات شاہراہ پر عسکریت پسندوں نے نیٹو کیلیے رسد لے جانے والے آئل ٹینکڑوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے متعدد ٹینکروں کو نذر آتش کردیا۔ اس سے قبل جنوبی افغانستان میں بھی نیٹو کے ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہلمند میں نیٹو کے تازہ فضائی حملوں میں کم ازکم 8 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ نیٹو فورسز نے ایک کارروائی میں طالبان کے کمانڈر کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اتحادی افواج پر اندرونی حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء مشرقی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
Load Next Story