مظاہروں میں پنجاب کو وفاق کیساتھ تعاون کرنا چاہیے تھا پرویز الٰہی

یوم عشق رسولؐ پرامن رہتا تو دنیا کو زیادہ مؤثر پیغام پہنچ سکتا تھا،میڈیا سے گفتگو۔


Numainda Express September 24, 2012
یوم عشق رسولؐ پرامن رہتا تو دنیا کو زیادہ مؤثر پیغام پہنچ سکتا تھا،میڈیا سے گفتگو. فوٹو : اے پی پی/فائل

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ یوم عشق رسولؐ پرامن رہتا تو دنیا کو زیادہ مؤثر پیغام پہنچ سکتا تھا۔

پنجاب حکومت کو وفاق کے ساتھ کھلے دل سے تعاون کرنا چاہیئے تھا، پنجاب میں ترقی کے دعویداروں نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ یہاں وفاقی وزیر ہائوسنگ سردار طالب حسن نکئی کی رہائشگاہ پر ان سے ان کے بھائی سردار عمر نکئی کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اضلاع اور دیگر شعبوں کے فنڈز تنور اسکیم کی طرح بس سروس جیسے بیکار منصوبے پر ضائع کیے جارہے ہیں اور دیگر مشکلات کے علاوہ لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے حالانکہ اگر یہ ''انڈرگرائونڈ سٹی ٹرین'' کے ہمارے منصوبے منسوخ نہ کرتے تو لاہور میں اس سال پہلی لائن شروع ہوجاتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |