لاہور میں جاں بحق پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج

تھانہ نصیر آباد میں دائر مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک August 10, 2014
ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف قائم مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکاراشرف کے والد کی مدعیت میں پولیس کے تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف دائر مقدمے میں دہشت گردی اورپولیس مقابلے کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

واضح رہے کہ قتل کے اس مقدمے کے اندراج کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف قائم مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں