پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کوئی بھی شخص بچ نہیں پائے گا شہباز شریف

جاں بحق پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 10, 2014
حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیإ، شۃباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کوئی بھی شخص بچ نہیں پائے گا۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے کی تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بہیمانہ تشدد کی قابل مذمت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہدا کے قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سے نہیں بچ سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں