گال ٹیسٹ پاکستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف دوسری اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر
سری لنکا کو جیت کے لئے 21 اوورز میں 99 رنز درکار ہیں
پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 99 رنز کا ہدف ملا ہے۔
سری لنکا کے گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو احمد شہزاد نائٹ واچ مین سعید اجمل کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن سرفراز احمد اور اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز لنکن بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 180 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور سرفراز احمد نے بنائے اور وہ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اظہر علی 41 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان مصباح الحق نے 28 جب کہ احمد شہزاد نے 16 اور یونس خان نے 13 رنز اسکور کئے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دلروان پریرا نے 2 جب کہ دھمیکا پرساد اور شمندا ایرنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کو جیت کے لئے 99 رنز درکار ہیں جب کہ 21 اوور کا کھیل باقی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف یونس خان کے شاندار 177 رنز کی بدولت 451 رنز بنائے تھے جب کہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں کمارا سنگا کارا کی ڈبل سنچری کی بدولت 533 رنز بنائے تھے۔