ایران میں مسافربردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے40 افراد ہلاک

طیارے نےایران کےمشرقی شہر تباس کےلئےاڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر میں تہران کےمہراآباد اییرپورٹ کےقریب گر کر تباہ ہو گیا


ویب ڈیسک August 10, 2014
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ایران میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 7 بچوں سمیت 40 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ دارالحکومت تہران کے مہر آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح پونے دس بجے صوبہ خراساں کے شہر تبز کی جانب روانہ ہوا تھا تاہم پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے آزادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ایران میں ہلال احمر کے ترجمان حسین درخشاں کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 40 مسافر سوار تھے اور تمام کے تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا عمل نہیں ہوسکا تاہم امدادی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے حکومتی سطح پر تحقیقات کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں