جینا مرنا یہیں ہے پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا پرویز مشرف

مجھے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں اپنے خلاف مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، سابق صدر


ویب ڈیسک August 10, 2014
حکومت چھوڑنے کے بعد ملک میں کرپشن کی انتہا ہوگئی ، پرویزمشرف فوٹو: فائل

LONDON: سابق صدر مملکت جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ ان کا جینا مرنا یہیں ہے وہ پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے اور اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 برس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں،ملک میں کوئی ترقی نہیں ہورہی، ملک کی معیشت کی حالت بدترہوگئی ہے،روپے کی قدرمزید گرگئی ہے، عوام کو نوکریاں نہیں مل رہی، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کو واپس پٹڑی پر لانے کا سوال ہمارے سامنے ہے، ایسی صورت حال میں سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات درج ہیں وہ ان تمام مقدمات کا عدالتوں میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم ایک میڈیکل ٹیسٹ ہے جو بیرون ملک ہونا ہے، انہیں بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ پاکستان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے ان کا جینا مرنا یہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں