عمران خان اور طاہرالقادری ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں احسن اقبال

عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کا مارچ قبول نہیں کیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی


ویب ڈیسک August 10, 2014
عمران خان اور طاہرالقادری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، احسن اقبال، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کا مارچ قبول نہیں کیا جبکہ عمران خان آزادی مارچ نہیں بلکہ فسادی مارچ کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یوم آزادی پر قوم کو تقسیم نہ کیا جائے، یہ احتجاج ایک ماہ بعد بھی کیے جاسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان غلط وقت پر لانگ مارچ کررہے ہیں اس لیے عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے ان کا مارچ قبول نہیں کیا جبکہ عمران خان آزادی مارچ نہیں بلکہ فسادی مارچ کررہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حفاظتی انتظامات کے باعث تکلیف پر عوام سے معذرت کرتے ہیں لیکن فساد روکنے کے لئے ان انتظامات پر مجبور ہیں، طاہرالقادری کے فسادی کارکن جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے کئی تھانے جلائے جبکہ شہریوں کی تکلیف کا باعث بھی احتجاج کرنے والے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں یہ دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں لیکن ہم ان لوگوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |