کچھ سیاسی بونے عمران خان کو سیاسی خودکشی پر مجبور کررہے ہیں پرویز رشید

تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف وزیرستان میں مارچ کرے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 10, 2014
عمران خان کا انتشار مارچ جمہوریت،پارلیمنٹ اور عدلیہ کے خلاف ہے ،سینیٹر پرویز رشید، فوٹو: فائل

BUMBURET VALLEY: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا انتشار مارچ جمہوریت،پارلیمنٹ اور عدلیہ کے خلاف ہے اور وہ ملک میں بے چینی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کچھ سیاسی بونے عمران خان کو سیاسی خودکشی پر مجبور کررہے ہیں جبکہ بھلائی اسی میں ہے کہ عمران خان 2018 تک اپنی باری کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کاانتشار مارچ جمہوریت،پارلیمنٹ اور عدلیہ کے خلاف ہے تاہم تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف وزیرستان میں مارچ کرے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 14 اگست کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی اپیل پر لوگوں میں خوشی کے بجائے ایک منفی اثر پڑا ہے، عمران خان اور طاہرالقادری سیاسی قوتوں اور عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکتے اور نہ ہی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی سیاسی نمائندگی بہت کم ہے اس لیے یہ لوگ ملک میں بے چینی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والے جماعتوں نے بھی تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی قبلہ اول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ 17 اگست کو سراج الحق کی تجویز پر یوم فلسطین منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور کچھ پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کی سازش بھی ملک میں اتر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |