طاہرالقادری اوران کے فسادیوں کو پولیس کے شہدا کا حساب دینا ہوگا خواجہ آصف

پرویزالہٰی چلے ہوئے کارتوس اورشیخ رشید ڈگڈگی پرناچنے والے کے سوا کچھ نہیں، خواجہ آصف

شیخ رشید چوہدری برادران، عمران خان اور طاہرالقادری کے ساتھ مل کر بہت بڑھکیں مارہے ہیں ، خواجہ آصف، فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ شیخ رشید بڑھ چڑھ کر بڑھکیں ماررہے ہیں جبکہ وہ ڈگڈگی پر ناچنے والے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی چلے ہوئے کارتوس ہیں جسے عوام مسترد کرچکے ہیں اور اب وہ ہر دروازے پر اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں جبکہ پرویز الہٰی اپنے دامن سے پنجاب بینک اور این آئی سی ایل کے ڈاکوؤں کے داغ تو صاف کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے عوام کو اکسانے والے بیانات دیئے اور ان کے فسادیوں نے امن وامان کی صورتحال کو شدید نقصان پہنچایا جس میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے، طاہرالقادری کو پولیس کے شہدا کا حساب دینا ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید چوہدری برادران، عمران خان اور طاہرالقادری کے ساتھ مل کر بہت بڑھکیں مارہے ہیں جبکہ وہ ڈگڈگی پر ناچنے والے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
Load Next Story