ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز طاہرالقادری کے پاگل پن کے خلاف متحد ہیں پرویزرشید

طاہر القادری کو فوری طورپر کسی ماہر نفسیات رائے لینا چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 10, 2014
طاہرالقادری چوہدری برادران اور شیخ رشید کو بھی درباریوں کی طرح استعمال کررہے ہیں، پرویز رشید فوٹو: فائل

ABBOTABAD: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ انقلاب مارچ کے اعلان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر طاہرالقادری کے پاگل پن کے خلاف متحد ہیں اب انہیں فوری طورپر کسی ماہر نفسیات رائے لینا چاہئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری کا انقلاب یا شہادت کی تمنا ان کو مایوس کرے گی کیونکہ شہادت باکردار لوگوں کا مقدر ہوتی ہے مداریوں کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے اپنی تقریر میں اشتعال انگیز باتیں کیں جب کہ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر ان کے پاگل پن کے خلاف متحد ہیں اب انہیں فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے رائے لینا چاہئے، طاہرالقادری چوہدری برادران اور شیخ رشید کو بھی درباریوں کی طرح استعمال کررہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا مشہود اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں شام اور عراق والا کھیل کھیلنے کی تیاری کی جارہی ہے اور پاکستان کی ترقی روکنے کے لئے ڈرامہ کیا جارہا ہے کیونکہ طاہرالقادری اور چوہدریوں کا ایجنڈا صرف پاکستان کو برباد کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری نے آج خطاب کے دوران اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے وہ اپنے بے گناہ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں،یہ لوگ مل کر یوم آزادی کو بھی متنازع بنا رہے ہیں اور پاکستان کی آزادی کے دن کو غلامی کا دن بنانا چاہتے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری بیرونی آقاؤں کی خواہش پر ملک میں سکون برباد کرنا چاہتے ہیں ان کا اورعمران خان کا اتحاد بہت پہلے سے ہے مگر یہ لوگ اس وقت کیوں خاموش تھے جب لال مسجد میں خون بہا گیا تھا جبکہ جس طرح پنجاب میں پولیس والوں کی جسم کے وردیا پھاڑی گئیں اور ان پر تشدد کیا گیا کیا یہی ان کا انقلاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں